12 ستمبر 2012 - 19:30

پولیس نے ڈی پی آفس اور ڈی ایس پیز کی گاڑیوں پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ احمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہل البیب (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ڈی پی افس اور ڈی ایس پیز کی گاڑیوں پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ احمد نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں 14 جنوری کو ڈی پی او آفس پر اور 4 مارچ کو ڈی ایس پی غفور خان اور صلاح الدین کی گاڑی پر خودکش حملے کے ماسٹرمائنڈ دہشت گرد احمد نواز کو ڈی پی او سہیل خالد نے گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ڈی پی او سہیل خالد نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد احمد نواز کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ڈی پی او نے میڈیا کہ کے سامنے وہ وڈیو بھی پیش کر دی جس میں ڈی پی او افس پر خود کش حملہ کرنے والوں کو لونی کے علاقے میں تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھايا گیا ہے اور انہیں احمد نواز کے گھر پر پولیس کی وردیاں اور خود کش جیکٹ پہنائی گئی تھیں۔اس دہشت گرد کا تعلق عمران گنڈاپور کے گروپ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتا ہے۔ڈی آئی خان میں اب تک سینکڑوں اہل تشیع کو قتل کیا گیا ہے یہاں تک کہ جنازوں کے جلوسوں پر بھی حملے کئے گئے ہیں اس کے علاوہ دسیوں پولیس اہلکار بھی لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا نشانہ بنے ہیں۔ حال ہی میں بدنام زمانہ دہشت گرد اور سینکڑوں افراد کے قتل میں ملوث ملک اسحق کو آل سعود کی یاترا کرنے اور وہاں سے رقم اور نیک تمنائیں حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائیرپورٹ میں گرفتار کیا گیا جس کی ضمانت فوری طور پر منظور کی گئی حالانکہ ہیومین رائٹس واچ نے اس کی گرفتاری کو پاکستانی عدلیہ کے لئے کڑی آزمائش قرار دیا تھا ـ گو کہ اس کا سعودی عرب سے براہ راست لاہور آنا اور لاہور ائیرپورٹ پر اترنا بھی حکمت سے خالی نہ تھا کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلی اور ان کا خاندان اور بعض وزراء اس کو جیل میں نہیں رہنے دیں گے ـ اور اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس دہشت گرد کے توسط سے کتنے دہشت گردوں کو پکڑتی ہے؟ کیا اس کو سزا ملے گي یا پھر بھی آرڈر آئے گا کہ "وہ بےگناہ ہے اس کو چھوڑ دو"؟ یا پھر بھی پاکستان کی آزاد عدلیہ فرماتی ہے کہ "وہ شواہد کافی نہ ہونے کی بنا پر بےگناہ قرار دیا گیا اور چھوڑ دیا گیا؟" یا پھر کالی بھیڑوں کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے!؟ یا پھر چند کالی بھیڑوں کی مدد سے چند دیانتدار پولیس اہلکاروں کو قتل کرکے فرار ہوجاتا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110